السلام علیکم سامعین!

سندھی لئنگویج اتھارٹی کے تیارکردہ  سندھی زبان کے کورس کے ساتھ، میں ہوں ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

گذشتہ سبق میں ہم نے آپ کو بتایا  تھا  کہ زمانہ حال میں سندھی میں جملے کن اصولوں کے تحت بنتے ہیں اور یہ اردو سے کس طرح مطابقت رکھتے ہیں یا فرق رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے ہم نے مذکر، مؤنث، واحد اور جمع کے صیغوں کے ساتھ علحدہ علحدہ جملے بنائے تھے۔ ان میں کچھ الفاظ کا اضافہ کرکے ایک بار پھر ان کو دہرا کر  آگے بڑھتے ہیں۔ اسماء      اور حسن آپ ان جملوں کو  ذرا  دہرائیے  گا۔

حسن:  میں اخبار پڑھتا ہوں۔    ماں اخبارَ پڑھاں تھو۔

ہم اخبار پڑھتے ہیں۔              اساں اخبارَ پڑھوں تھا۔

اسماء:   میں اخبار پڑھتی ہوں۔   ماں اخبارَ پڑھاں تھی۔

ہم اخبار پڑھتی ہیں۔              اساں اخبارَ پڑھوں تھیوں۔

استاد:   شاباس! اب کوئی دوسرا فعل استعمال کرکے جملہ بناکر بتائیے۔

حسن: میں تیز دوڑتا ہوں۔              ماں تیز ڈوڑاں تھو۔

ہم تیز دوڑتے ہیں۔              اساں تیز  ڈوڑوں تھا۔

اسماء:   میں تیز دوڑتی ہوں۔     ماں تیز ڈوڑاں تھی۔

ہم تیز دوڑتی ہیں۔               اساں تیز ڈوڑوں تھیوں۔

حسن: میں اسکول جاتا ہوں۔    ماں اسکول ونجاں(وڃان) تھو۔

ہم اسکول جاتے ہیں۔    اساں اسکول ونجوں(وڃون) تھا۔

اسماء:   میں اسکول جاتی ہوں۔   ماں اسکول ونجاں (وڃان)تھی۔

ہم اسکول جاتی ہیں۔              اساں اسکول ونجوں(وڃون) تھیوں۔

استاد:   اب ہم دوسری قسم کے ضمیروں کو لیتے ہیں ۔ ’تو‘،’تم‘ اور ’آپ‘۔  ان کو ضمیر حاضر یا مخاطب کہتے ہیں۔ آپ جملے بنائیے۔

حسن:  تم گھر جاتے ہو۔         توں گھر ونجیں(وڃين) تھو۔

آپ گھر جاتے ہیں۔              توھاں گھر ونجو(وڃو) تھا۔

اسماء:   تم گھر جاتی ہو۔           توں گھر ونجیں(وڃين) تھی۔

آپ گھر جاتی ہیں۔               توھاں  گھر ونجو(وڃو) تھیوں۔

حسن:  تم آم کھاتے ہو۔        توں انبُ کھائیں تھو۔

آپ آم کھاتے ہیں۔             توھاں انب کھاؤ  تھا۔

اسماء:   تم آم کھاتی ہو۔          توں انب کھائیں تھی۔

آپ  آم کھاتی ہیں۔              توھاں انب کھاؤ  تھیوں۔

استاد:   تیسری قسم کے ضمیر ' یہ'/'وہ'/ 'ہی'/ 'ہو' کے ساتھ جملے بنائیے۔

حسن: ہی چھوکرو  انگور کھائے تھو۔             یہ لڑکا  انگور کھاتا ہے۔

ہی چھوکرا  انگور کھائین تھا۔              یہ لڑکے انگور کھاتے ہیں۔

اسماء:   ہیءَ چھوکری انگور کھائے تھی۔           یہ لڑکی انگور کھاتی ہے۔

ہی چھوکریوں انگور کھائین تھیوں۔        یہ لڑکیاں انگور کھاتی ہیں۔

استاد:   'کھائے' کی جمع ہوئی  'کھائین' اور 'تھی' کی جمع ہوئی 'تھیوں'۔

استاد:   اس طرح اردو اور سندھی میں جو تبدیلی ہوتی ہے وہ آپ نے دیکھی۔ ان جملوں کی مدد سے آپ نے سیکھا کہ
 زمانہ حال میں جملے کس طرح بنائے جاتے ہیں۔ زمانہ حال کی کچھ اور قسمیں بھی ہوتی ہیں۔ کل کے سبق میں ہم ان کے بارے میں سیکھیں گے۔ تب تک  کے لئے اجازت دیجئے۔ خدا حافظ۔