السلام علیکم سامعین!

سندھی لئنگویج اتھارٹی  کی جانب سے تیارکردہ  سندھی اردو بول چال کے کورس کے ساتھ، میں ہوں ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

 پچھلے سبق میں آپ نے دیکھا کے ضمیر متکلم ’میں‘/’ماں‘ کے ساتھ زمانہ حال استمراری  Present Continuous Tense یا جاری کے جملے کس طرح بنیں گے۔  آئیے پہلے ان کو دہرا لیتے ہیں۔

میں کھانا  کھارہا ہوں۔     ماں مانی کھاں پیو/ ماں مانی کھائی رہیو آہیاں۔

میں لسی پی رہا ہوں۔             ماں لسی  پیئاں پیو/ ماں لسی پی رہیو آہیاں۔

حسن آپ ان کو دہرائیے۔

 (حسن دہرائیں گے)

استاد:   اسماء! ان ہی جملوں کو مؤنث میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔

اسماء:   میں کھانا کھا رہی ہوں۔    ماں مانی کھاں پئی/ ماں مانی کھائی رہی آہیاں۔

میں لسی پی رہی ہوں۔     ماں لسی پیئاں پئی/ ماں لسی پی رہی آہیاں۔

استاد:   بلکل ٹھیک۔    ایسے کچھ اور بھی جملے بنائیے حسن!

حسن:  میں کتاب پڑھ رہا ہوں۔ ماں کتاب پڑھاں پیو/ ماں کتاب پڑھی رہیو آہیاں۔

میں کام کر رہا ہوں۔             ماں کمُ کریاں پیو/ ماں کمُ کرےرہیو آہیاں۔

استاد:   اسماء آپ ان جملوں کو دہرائیے اور کچھ نئے مؤنث کے جملے بنائیے۔

اسماء:   میں سندھی سیکھ رہی ہوں۔       ماں سندھی سِکھاں پئی/ ماں سندھی سکھی رہی آہیاں۔

میں سبق یا د کر رہی ہوں۔        ماں سبق یاد کریاں پئی/ ماں سبق یاد کرے رہی آہیاں۔

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   اب آئیےدیکھیں کہ ضمیر حاضر کے ساتھ کیا صورت ہوتی ہے۔

اسماء:   تم گھر جا رہے ہو۔                 توں گھر ونجیں (وڃين) پیو/ توں گھر ونجی(وڃي) رہیو آہیں۔

تم اچار چکھ رہے ہو۔              توں آچار چکھیں پیو/ توں آچار چکھے رہیو آہیں۔

استاد:   اسماء!  آپ ان جملوں کو دہرائیں اور مؤنث کے جملے بنائیں۔

 (اسماء دہرائیں گی)

اسماء:   تم اسکول جارہی ہو۔              توں اسکول ونجیں (وڃين)پئی/ توں اسکول ونجی (وڃي)رہی آہیں۔

تم اوپر چڑھ رہی ہو۔             توں متھے چڑھیں پئی/ توں متھے چڑھی رہی آہیں۔

استاد:   اسی طرح کے کچھ اور جملے اگر بنانا چاہیں تو میں آپ کو ایک جملہ بتاتی ہوں۔ اس کو آپ پھر دوسری صورت میں کہیئے گا۔ مثلاً: اگر آپ کو کہنا ہو’تم موسیقی سن رہے ہو‘  تو اس کو سندھی میں کیسے کہیں گے۔ آپ تھوڑا سا کوشش کریں گی اسماء!

اسماء:   ’توں موسیقی سنی رہیو آہیں‘۔  (سنی  (سنڑیں) کو عام طور پر  بدھیں(ٻڌين) کہتے ہیں)

        ’توں موسیقی بدھیں (ٻڌين)پیو‘۔

حسن:  ’توں گانا بدھیں پیو‘۔    ’توں گانا  بدھی رہیو آہیں‘۔  (’ٻڌي‘ میں سندھی کی مخصوص آواز ہے ’ٻ‘)

استاد:   یہ تمام صورتیں ہوئیں ضمیر حاضر کی۔ ہم نے آپ کو بتایا کہ ان کوکس طرح استعمال کرتے ہیں زمانہ حال استمراری میں۔ اس طرح آج آپ نے زمانہ حال استمراری میں جملے بنانا سیکھے۔  اب تک ہم نے دو ضمیروں کے ساتھ جملے بنائے ہیں۔ ضمیر متکلم اور حاضر۔ اگلے سبق میں ہم ضمیر غائب کے جملے بنائیں گے۔ اس وقت تک کے لئے اجازت خداحافظ۔