السلام علیکم سامعین!

سندھی لئنگویج اتھارٹی کی جانب سے تیارکردہ  سندھی  بول چال کے کورس کے ساتھ، میں ہوں ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

پچھلے سبق میں میں نے آپ کو سندھی زبان میں Present Continuous Tense یعنی زمانہ حال استمراری کے جملے بنانا سکھائے تھے۔ یہ وہ زمانہ ہے جس میں کلام کرنے والا یا بولنے والا کام کے جاری رہتے ہوئے کچھ   بولے، جیسے: 'آرہا ہوں'،' جا رہا ہوں 'یا سامنے والے سے کہا جائے 'تم لکھ رہے ہو'/ 'پڑھ رہے ہو'۔ یعنی جو کام ابھی ہو رہا  ہو، اس کے لئے کہا جائے۔

اس حوالے سے ہم نے ضمیر متکلم اور ضمیر حاضر کے جملے بنا لیے تھے۔ پہلے ان کو دہرا لیتے ہیں، اس کے بعد میں آپ کو ضمیر غائب کے ساتھ جملے بنانا بتاؤں گی۔ حسن آپ مذکر کے جملے بولئے۔

حسن: میں اسکول جا  رہا ہوں۔   ماں اسکول ونجاں(وڃان) پیو۔

اسماء:   مئم اس کو ہم اس طرح بھی تو کہہ سکتے ہیں:  ماں اسکول ونجی(وڃي) رہیو آہیاں۔

استاد:   جی ہاں سندھی میں یہ دونوں صورتیں رائج ہیں، آپ دونوں میں سے کوئی ایک استعمال کرسکتے ہیں۔ پہلی صورت کو میرا خیال یہ ہے کہ یاد کرنا آپ کے لئے آسان ہوگا  کیونکہ زمانہ حال کا جملہ آپ سیکھ چکے ہیں ’ماں ونجاں تھو‘  اور جب زمانہ حال استمراری ہو تو ’تھو‘  کی جگہ 'پیو' لگادیں گے اور یہ ہوجائے گا ’ماں ونجاں پیو‘، جبکہ دوسری صورت 'ماں ونجی رہیو آہیاں‘ اردو کے جملے ’میں جارہا ہوں‘ سے ملتی جلتی ہے۔ اس لئے آپ پہ چھوڑا ہے میں نے، کہ آپ جو بھی جملہ استعمال کریں وہ درست ہوگا۔

        حسن آپ کچھ جملے خود بھی بنائیے۔

حسن: تم اوپر چڑھ رہی ہو۔              توں متھے چڑھی رہی آہیں۔

تم خوبصورت لگ رہی ہو۔        توں خوبصورت لگی رہی آہیں۔(’لڳي‘  میں سندھی کی مخصوص آواز ’ڳ‘ہے)

اسماء:   توں خوبصورت لگیں پئی۔ (لڳين)

استاد:   اب میں آپ کو تیسرے ضمیر کے ساتھ جملے بنانا سکھاتی ہوں جو ہے ضمیر غائب، یا پھر کسی کا نام لیکر بھی ایسے ہی جملے بناسکتے ہیں۔

وہ تیز  دوڑ رہا ہے۔               ہو تیز ڈوڑی رہیو آہے/ ہو تیز ڈوڑے پیو۔

شاہد اچھا کام کر رہا ہے۔ شاہد سٹھو کم کرے رہیو آہے/ شاہد سٹھو کم کرے پیو۔

ان کو مؤنث میں بدلنے کا اصول بھی میں آپ کو بتا چکی ہوں۔ حسن آپ مذکر کے جملے بنائیے اور اسماء آپ مؤنث کے جملے بنائیے۔

حسن: وہ خوبصورت لگ رہا ہے۔        ہو خوبصورت لگی رہیو آہے۔(لڳي)

اسماء:   وہ خوبصورت لگ رہی ہے۔      ہوءَ خوبصورت لگی رہی آہے۔(لڳي)

حسن:  یہ لڑکا آہستہ کام کر رہا ہے۔       ہی چھوکرو آہستے کم کرے رہیو آہے۔

اسماء:   یہ لڑکی آہستہ کام کر رہی ہے۔    ہیءَ چھوکری آہستے کم کرے رہی آہے۔

استاد:   اسماء! اب آپ ان جملوں کو دوسری صورت میں تبدیل کیجئے۔

حسن: ہو خوبصورت لگے پیو۔

ہی چھوکرو آہستے کم کرے پیو۔

اسماء:   ہوءَ خوبصورت لگے پئی۔(لڳي)

ہیءَ چھوکری آہستے کم کرے پئی۔

استاد:   اب آپ ان تینوں ضمیروں کا ایک ایک جملہ مجھے بناکر بتائیے۔

حسن: ماں شوقَ ساں پڑھی رہیو آہیاں۔         میں شوق  سے پڑھ رہا ہوں۔

توں انگورَ کھائی رہیو آہیں۔               تم انگور کھا رہے ہو۔

ہو خوش تھی رہیو آہے۔                 وہ خوش ہو رہا ہے۔

اسماء:   ماں ادیءَ  کھے خط لکھی رہی آہیاں۔      میں باجی کو خط لکھ رہی ہوں۔

توں ہوم ورک کرے رہی آہیں۔        تم ہوم ورک کر رہی ہو۔

وہ تیار ہو رہی ہے۔                       ہوءَ تیار تھی رہی آہے۔

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   ٹھیک ہے۔ اس طرح آپ نے جاری کام کے حوالے سے جملے بنانا سیکھے۔ اگلے سبق میں انشاء اللہ ہم آپ کو کچھ نئی باتیں سکھائیں گے۔ اب اجازت دیجئے۔ خدا حافظ۔