السلام علیکم سامعین!

سندھی لئنگویج اتھارٹی کی جانب سے تیارکردہ  سندھی بول چال کے کورس کے ساتھ، میں ہوں ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

پچھلے سبق میں آپ نے سیکھا کہ زمانہ حال استمراری یعنیPresent Continuous Tense  میں مختلف ضمیروں کے ساتھ جملے کس طرح بنائے جاتے ہیں۔ آئیے پہلے ان کو  دہرا لیتے ہیں۔

حسن: ماں شوق َساں پڑھی رہیو آہیاں۔ میں شوق سے پڑھ رہا ہوں۔

توں انگور کھائی رہیو آہیں۔               تم انگور کھا رہے ہو۔

ہو خوش تھی رہیو آہے۔         وہ خوش ہو رہا ہے۔

اسماء:   ماں ادیءَ کھے خط لکھی رہی آہیاں۔       میں باجی کو خط لکھ رہی ہوں۔

توں ہوم ورک کرے رہی آہیں۔        تم ہوم ورک کر رہی ہو۔

ہوءَ تیار تھی رہی آہے۔          وہ تیار ہو رہی ہے۔      

استاد:   اردو کے مصدر 'ہونا' کے سندھی متبادل 'ہئُڑں' یا 'تھیڑں' (هئڻ يا ٿيڻ) ہوتے ہیں۔ اس جملے میں اردو میں ’ہونا‘ سے ’ہو رہی‘ اور ’تھیڑں‘سے ’تھی رہی‘  بنتا ہے، جو اس جملے میں استعمال ہوا ہے۔

        اب کچھ اور جملے بنائیے۔

حسن:  ماں سبق  پڑھی رہیو آہیاں۔

اسماء:   ماں سبق پڑھی رہی آہیاں۔

حسن:  توں کم کرے رہیو آہیں۔

اسماء:   توں کم کرے رہی آہیں۔

حسن: شاھد ڈوڑی  رہیو آہے۔

اسماء:   شاھدہ  ڈوڑی  رہی آہے۔

استاد:   ان جملوں کو ایک اور طرح سے بھی کہہ سکتے ہیں۔

حسن:  ماں سبق پڑھاں پیو۔

توں کم کریں پیو۔

شاھد ڈوڑے پیو۔

(اسماء دہرائے جائیں گی)

استاد:   اب آپ نے دونوں طرح کے جملے بناکر دیکھے اور آپ نے دیکھا کہ ان میں ہم ’پیو‘  کی جگہ’ پئی‘ استعمال کرتے ہیں تو یہ مؤنث بنتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں ہم نے جو تبدیلی دیکھی اس کو ہمیں یاد کرنا ہے۔

        یہ ہوئے سندھی میں Present Continuous Tense یعنی زمانہ حال استمراری کے جملے اور اس میں فعل کو ہم ضمیر متکلم، ضمیر حاضر، ضمیر غائب کے ساتھ جملوں میں استعمال کرنا سیکھ چکے ہیں۔ اور آپ نے یہ بھی دیکھا کہ مذکر اور مؤنث میں کیا فرق ہوتا ہے۔ اب آئیے ان کو جمع میں تبدیل کر کے دیکھیں۔ اردو میں جمع کے جملے کس طرح ہوں گے؟

اسماء:   ’ہم آ رہے ہیں‘ یا  ’ہم انگور کھا رہے ہیں‘۔

’آپ خوش ہو رہے ہیں‘ یا  ’آپ کام کر رہے ہیں‘۔

حسن:  ’وہ دوست کو یاد کر رہے ہیں‘۔

        ہم آ رہے ہیں۔          اساں اچی رہیا  آہیوں۔

        ہم انگور کھا رہے ہیں۔    اساں انگور کھائی رہیا آہیوں۔

استاد:   اب آپ مؤنث میں کس طرح کہیں گی، اسماء:

اسماء:   ہم آ رہی ہیں۔           اساں اچی رہیوں آہیوں۔

        ہم انگور کھا رہی ہیں۔     اساں انگور کھائی رہیوں آہیوں۔

استاد:   بعض اردو کے دانشوروں کا کہنا ہے کہ ضمیر متکلم کے لئے جمع کا جو صیغہ ہے اس میں مؤنث مذکر کا فرق نہیں کرنا چاہیئے اور لڑکیاں یا عورتیں مردوں کی طرح کہہ سکتی ہیں کہ ’ہم آ رہے ہیں‘۔ ’ہم جا رہے ہیں‘، مگر چونکہ ہمیں  سندھی میں یہ بناوٹیں اور جملوں کی ساخت واضح کرنی ہے،  اس لئے ہم ان کو استعمال کر رہے ہیں، اور اردو میں اسی طرح جملے بنا  رہے ہیں۔ آپ ایک بار ان جملوں کو پھر دہرائیے۔

(اسماء  دہرائیں گی)

استاد:   ٹھیک ہے۔ اب یہ زمانہ حال استمراری کے جمع کے جملے ہوئے۔ ان کو کل پھر دہرائیں گے۔ آج کے لئے اتنا ہی کافی۔ اجازت دیجئے۔ خدا حافظ۔