السلام علیکم سامعین!

سندھی لئنگویج اتھارٹی کی جانب سے سندھی اردو  بول چال کے پروگرام ’ آئیے سندھی سیکھیں‘ کے ساتھ، میں ہوں ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

پچھلے چند اسباق میں ہم نے Present Continuous Tense یعنی زمانہ حال استمراری  کا استعمال دیکھا، جس میں ہم نے مذکر اور مؤنث ضمیروں کے ساتھ جملے بنانا سیکھے۔ حسن اور اسماء! آپ ان کو ایک ایک بار دہرائیے تو پھر آگے بڑھتے ہیں۔

حسن: میں شوق سے پڑھ رہا ہوں۔      ماں شوق ساں پڑھی رہیو آہیاں۔

تم انگور کھا رہے ہو۔              توں انگور کھائی رہیو آہیں۔

وہ خوش ہو رہا ہے۔              ہو خوش تھی رہیو آہے۔

(اسماء دہرائیں گی)

استاد:   ٹھیک ہے۔ یہ تو ہوئے مذکر کے جملے۔ اب آپ کوئی مؤنث کے جملے بنائیں گی اسماء!

اسماء:   میں باجی کو خط لکھ رہی ہوں۔     ماں ادیءَ کھے خط لکھ رہی آہیاں۔

تم ہوم ورک کر رہی ہو۔        توں ہوم ورک کرے رہی آہیں۔

وہ تیار ہو رہی ہے ۔               ہوءَ تیار تھی رہی آہے۔

(حسن  دہرائیں گے)

استاد:   ان تمام جملوں میں ہم نے ضمیروں کو واحد کے صیغے میں استعمال کیا،  اب ان کو جمع کے صیغے میں دیکھتے ہیں۔ مثلاً:  اردو میں ’ہم‘،’آپ‘ اور ’وہ‘  اور سندھی میں ’اساں‘، ’توھاں‘ اور ’ہو‘ یا  ’ہی‘۔

اسماء:   ہم ابھی بازار سے آرہے ہیں۔

آپ آج گھر جا رہے ہیں۔

وہ  اس وقت کھانا کھا رہے ہیں۔

استاد:   ان جملوں میں چند نئے الفاظ بھی آپ نے ڈالے ہیں’ ابھی‘ کو سندھی میں ’ہینئر‘ یا ’ہانڑیں‘ (هاڻي) کہتے ہیں ’آج‘
کو ’اج‘(اڄ)  اور ’اس وقت‘ کو’ ہِنَ وقت‘۔  آپ ان جملوں کو سندھی میں ادا کرنے کی کوشش کریں۔

اسماء:   ہم ابھی بازار سے آرہے ہیں۔     اساں  ہینئر بازار ساں۔ نہیں کھاں اچی رہیا آہیوں

حسن:  میڈم اس کو یوں بھی کہہ سکتے ہیں نا:  اساں ہینئر بازار کھاں اچوں پیا۔

استاد:   بالکل ٹھیک، ضمیر متکلم کے ساتھ ’اچاں پیو‘ کی جمع ’اچوں پیا‘۔ ’اچی رہیو آہیاں‘ کی جمع ’اچی رہیا آہیوں‘  جو آپ کو آسان لگے وہ  بولئے۔

اسماء:   میڈم میں دونوں جملے کہتی ہوں۔

اساں   ہینئر بازار کھاں اچوں پیا  یا  اساں  ہینئر بازار کھاں اچی رہیا آہیوں۔

حسن: دوسرا جملہ میں بناتا ہوں۔

آپ آج گھر جارہے ہیں۔ توھاں اج  (اڄ)گھر ونجو (وڃو)پیا۔

یا  اس طرح بھی کہہ سکتے ہیں:    توھاں اج (اڄ)گھر ونجی (وڃي)رہیا آہیو۔

(اسماء دہرائیں گی)

استاد:   اب آپ  نیا جملہ ضمیر غائب کا بناکر بتائیے۔

اسماء:   وہ اس وقت کھانا کھا رہے ہیں۔ ہو ہن َ وقت مانی کھائین  پیا۔

یا پھر: ہو ہن وقت مانی کھائی رہیا آہن۔

استاد:   یہ دونوں بناوٹیں آپ کو معلوم ہوچکی ہیں۔ اب آپ ان میں سے کوئی ایک استعمال کرتے ہوئے کچھ اور فعلوں کے جملے بنائیے مگر صیغہ مؤنث کا رکھئے گا۔

اسماء:   ہم آج پکنک پر جارہی ہیں۔        اسیں اج(اڄ) پکنک تے ونجی (وڃي)رہیوں آہیوں۔

آپ کل کیا کر رہی ہیں۔  توھاں کل چھا کرے رہیوں آہیو؟

استاد:   اردو میں آنے والے کل اور گذرے ہوئے کل کے لئے ایک ہی لفظ ہوتا ہے، مگر سندھی میں گذرے کل کو ’کلھ‘ یا
’کالھ‘ کہتے ہیں اور آنے والے کل کو ’سبھانڑیں‘ (سڀاڻي) کہتے ہیں- اب اس طرح جملہ درست کیجئے اور فعل کو بھی آپ تھوڑا صحیح انداز میں بولئے۔

اسماء:   آپ کل کیا کر رہی ہیں۔ توھاں سبھانڑیں (سڀاڻي) چھا کرے رہیوں آہیو۔

وہ آج سبق یاد کر رہی ہیں۔       ہو اج (اڄ)سبق یاد کرے رہیوں آہن۔

استاد:   حسن آپ ان جملوں کو دہرائیے۔

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   حسن اور اسماء اب آپ مذکر مؤنث کا ایک ایک جملہ دہرائیے۔

حسن: اساں  ہینئر بازار کھاں اچی رہیا آہیوں۔            ہم ابھی بازار سے آرہے ہیں۔

اسماء:   اساں  ہینئر بازار کھاں اچی رہیوں آہیوں۔ ہم ابھی بازار سے آرہی ہیں۔

حسن: توھاں اج (اڄ)گھر ونجی(وڃي) رہیا آہیو۔        آپ آج گھر جا رہے ہیں۔

اسماء:   توھاں اج (اڄ)گھر ونجی(وڃي)رہیوں آہیو۔      آپ آج گھر جارہی ہیں۔

حسن: ہو ہن وقت مانی کھائی رہیا آہن۔          وہ اس وقت کھانا کھا رہے ہیں۔

(اسماء  دہرائیں گی)

استاد:   ایسے تمام جملے جو آپ نے ابھی بنائے، ان میں ہم نے ضمیر حاضر، ضمیر غائب اور ضمیر متکلم کے جملے جمع میں بنانا سیکھے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج کا سبق ختم ہوا۔ انشاء اللہ کل پھر ملیں گے۔ تب تک کے لئے اجازت۔ خداحافظ۔