السلام علیکم سامعین!

سندھی لئنگویج اتھارٹی کی جانب سے تیار کردہ سندھی سکھانے کے پروگرام کے ساتھ، میں ہوں  ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

پچھلے اسباق میں میں نے آپ کو سندھی میں ضمیری نشانیوں یعنی Pronominal Suffixes  کے استعمال کے بارے میں بتایا۔ ان کے ہم نے کچھ جملے بھی بنائے تھے، تاکہ آپ کو ان کا استعمال سمجھ میں آ سکے۔ ان جملوں کو آپ ایک بار دہرائیے۔ ضمیر متکلم کے جملے کس طرح بنائے تھے، اسماء آپ بتائیے:

اسماء:   سؤٹم اٹھیں کلاس میں پڑھندو   آہے۔       میرا     چچازاد   بھائی   آٹھویں کلاس میں پڑھتا ہے۔

ماساتیم کیڈانہں وئی آہے؟               میری خالہ زاد   بہن کہاں گئی ہے؟  (کیڈانھں میں  ’ڏ‘کی آواز ہے)

ہی ماروٹم   جو  گھر  آہے۔           یہ میرے   ماموں زاد بھائی  کا  گھر  ہے۔

سؤٹہیں کھے بخار   آہے۔          تمہارے   چچازاد بھائی  کو   بخار   ہے۔

ماساتہیں جو   کتاب کتھے  آہے؟             تمہارے خالہ زاد بھائی   کی  کتاب کہاں ہے؟

        (حسن دہرائیں گے)

استاد:   ضمیر غائب کے جملے بتائیے:

حسن:  سؤٹس کراچیءَ ویو    آہے۔         اس کا   چچازاد   بھائی کراچی گیا ہے۔

ماساتیس سٹھی  چھوکری   آہے۔            اس کی  خالہ زاد  بہن  اچھی  لڑکی  ہے۔

ماروٹس کھے وٹھی اچ۔           اس کے  ماموں زاد بھائی کو لے کر آ ؤ۔

        (اسماء دہرائیں گی)

استاد:   سندھی میں ضمیری لاحقوں کا استعمال نہ صرف اسم کے ساتھ ہوتا ہے  بلکہ فعل کے ساتھ بھی ہم ان کو لگاتے ہیں۔ ان کا ایک پورا نظام ہے، اس کی اہم باتیں آپ کو بتاتے ہیں۔ مزید پریکٹس سے اور عملی طور پر زبان سے واسطہ پڑنے پر سیکھ سکتے ہیں۔ زمانہ ماضی اور زمانہ مستقبل کے جملے بناتے وقت آپ نے دیکھا تھا کہ ضمیر متکلم ’میں‘ / ’ہم‘کے لئے عام طور پر ’م‘ اور ’س‘  کی نشانیاں لگائی جاتی ہیں۔ فعل متعدی کے لئے ’م‘ اور فعل لازم کے لئے ’س‘۔ سندھی زبان کا یہ نظام اتنا دلچسپ ہے کہ آپ ایک پورا جملہ ایک لفظ میں ادا کر سکتے ہیں۔ فعل متعدی کی زمانہ ماضی میں یہ بناوٹ آپ سیکھ چکے ہیں:

میں نے کھایا۔           میں نے پڑھا۔   میں نے لکھا۔

ضمیری لاحقوں اور Pronominal Suffixes   کے  استعمال کے بعد آپ ان کو یوں ادا کریں گے:

میں نے کھایا۔           موں کھادھو     یا   صرف کھادھمُ۔

میں نے کھائی۔          موں کھادھی   یا    کھادھیمَ۔

میں نے پڑھا۔           موں پڑھیو    یا    پڑھیمُ۔

میں نے پڑھی۔          موں پڑھی    یا   پڑھیمَ۔

میں نے لکھا۔           موں لکھیو    یا   لکھیمُ۔

میں نے لکھی۔          موں لکھی    یا   لکھیمَ۔

(اسماء اور حسن دہرائیں گے)

اس طرح سندھی زبان میں ضمیری نشانیوں کی ایک بڑی تعداد ہے، جن کے بارے میں میں آپ کو کل بتاؤں گی۔ اجازت دیجئے۔ خداحافظ۔