السلام علیکم سامعین!

سندھی لئنگویج اتھارٹی  کی جانب سے سندھی بول چال کے پروگرام کے ساتھ، میں ہوں  ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

آئیے پہلے کل کی بناوٹوں کو دہراتے  ہیں جو ہم نے ضمیری نشانیوں کے استعمال کے مطابق بنائی تھیں۔ جمع کے جملے اس طرح بنائے۔

اسماء:   ہم نے اس سے کہا۔              چیوسونس=                 چیو + سوں+ س  (کہا+ ہم نے+ اس سے)

ہم نے اُن سے کہا۔              چیوسونِ=                    چیو + سوں+نِ      (کہا + ہم نے + ان سے)

آپ نے اس سے کہا۔    چیوَسِ=                          چیہ+ وَ+س             (کہا + آپ نے + اس سے)

آپ نے ان سے کہا۔     چیوَنِ=                           چیہ+ وَ+ نِ               (کہا + آپ نے + ان سے)

انہوں نے اس سے کہا۔  چیاؤنس=                                             چیا+ اوُں+س      (کہا+ انہوں نے + اس سے)

انہوں نے ان سے کہا۔   چیاؤں نِ=                 چیا+ اوُں+ نِ       (کہا+ انہوں نے+ ان سے)

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   یہ تمام صورتیں ہم آپ کو اس لئے بتانا چاہ رہے ہیں کیونکہ ایک تو یہ سندھی زبان کی خصوصیت ہیں،  دوسرے عام بول چال میں ان کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے۔ اب میں آپ کو جملوں میں ضمیروں کی جگہ بدلنے سے ضمیری نشانیوں کی جگہ کا بدلنا بھی سکھاتی ہوں۔ ’میں نے اس سے کہا‘ یا ’ہم نے ان سے کہا‘ کے بجائے اگر ہم الٹا کہیں کہ ’اس نے مجھ سے کہا‘ یا ’انہوں نے ہم سے کہا‘ تو سندھی جملے میں ان ضمیروں کے مطابق تبدیلی ہو جائے گی۔ مثلاً:

میں نے اس سے کہا=  چیومانس۔   (یہاں ’م‘(علامتِ متکلم)  درمیاں میں آیا ہے، اور ’س‘

 (علامتِ غائب) آخر میں آیا ہے)

اس نے مجھ سے کہا= چیائینم۔ (چیا+ ئیں+ م)  (اس میں درمیاں میں علامتِ غائب ’ایں‘ ہے اور آخر میں علامتِ متکلم ’م‘ آئی)

(اسماء اور حسن دہرائیں گے)

استاد:   اسی طرح، ایک اور جملہ بناتے ہیں:

تم نے اس سے کہا۔              چیئیس (چیہ+ ئی+ س) (کہا + تم نے + اس سے)

میں نے تم سے کہا۔               چیوماںءِ         (چیو+ ماں+ءِ) (کہا + میں نے+ تم سے)

(حسن اور اسماء دہرائیں گے)

استاد:   جمع کے جملے بھی اسی طرح بدلتے ہیں۔

انہوں نے مجھ سے کہا۔   چیاؤں م        (چیا+ اوں+ م)      (کہا+ انہوں نے+ مجھ سے)

میں نے ان سے کہا۔             چیومانِ (چیو+ ماں+ نِ)

آپ نے ہم سے کہا۔             چیوَ     (چیہَ+ وَ)       (کہا + آپ نے)

ہم نے آپ سے کہا۔             چیوسوں وَ       (چیو+ سوں+ وَ)      (کہا+ ہم نے+ آپ سے)

(اسماء اور حسن دہرائیں گے)

یہ تمام جو بنیادی صورتیں ہیں، ان کو ہم کل پھر دہرائیں گے۔ آج کے لئے اتنا ہی۔ خدا حافظ۔