السلام علیکم سامعین!

سندھی لئنگویج اتھارٹی کی جانب سے سندھی- اردو  بول چال کے پروگرام کے ساتھ، میں ہوں  ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

آئیے پہلے کچھ جملےدہرا لیتے ہیں، جو ہم نے پچھلے سبق میں سیکھے تھے۔ان میں سے کچھ جملے اس طرح تھے:

چیومانس۔               میں نے اس سے کہا

چیائینم۔               اس نے مجھ سے کہا۔

چیئیس۔               تم نے اس سے کہا       

چیوماںءِ۔                میں نے تم سے کہا۔

(اسماء اور حسن دہرائیں گے)

استاد: ان میں بظاہر  دیکھنے میں  ایک لفظ نظر آ رہا ہے لیکن اس میں پورے ایک جملے کا مفہوم چھپا ہوا ہے۔ اب انہی کو  ہم جمع میں کیسے بنائیں گے:

اسماء:   انہوں نے مجھ سے کہا۔   چیاؤں م

آپ نے ہم سے کہا۔             چیوَ

ہم نے آپ سے کہا۔             چیوسوں وَ

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   یہ بنیادی صورتیں واحد اور جمع میں تینوں ضمیروں کے ساتھ  آپ کو بتائیں اور ان میں ہم نے ضمیری نشانیوں کا استعمال بھی کیا۔اب میں چاہتی ہوں کے آپ کچھ الفاظ ملاکر جملے بنائیے۔ اسماء آپ بتائیے:

ضمیر متکلم:

اسماء:   میں نے اس کو خط لکھا۔   خط لکھیومانس۔ (زمانہ ماضی)

استاد:   اس میں ’ماں‘ جو ہے وہ متکلم کے لئے ہے، اور ’س‘ ضمیر غائب کے لئے۔ کوئی اور جملہ بنائیے۔

اسماء:   میں نے اس کو خط لکھا تھا۔        خط لکھیو ہو مانس۔ (زمانہ ماضی بعید)

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   اس میں تھوڑا سا فرق ہے، یہاں پر جو ’تھا‘ (معاون فعل) کا اضافہ کیا گیا ہے، یہ ماضی بعید   کی نشانی ہے اور(سندھی میں 'ہو')  اس میں ہم ضمیری نشانی آخر میں لے جاتے ہیں۔ اب ضمیر حاضر کے ساتھ جملے بنائیے:

اسماء:   تم نے اس کو خط لکھا۔    خط لکھیئی س۔   (لکھیَئیس)

تم نے اس کو خط لکھا تھا۔  خط لکھیوھیئی س۔       (ہیَئیس)

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   اب ضمیر غائب کے جملے بنائیے:

اسماء:   اس نے مجھے خط لکھا۔     خط لکھیائیں م۔  (لکھیائینم)

اس نے مجھے خط لکھا تھا۔  خط لکھیوھئائیں مِ۔       (ہئائینم)

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   یہ بنیادی صورتیں ہیں ضمیروں کو استعمال کرنے کی۔ اس کے ساتھ ہی آج کا سبق ختم ہوا۔ اجازت دیجئے۔ خداحافظ۔