السلام علیکم سامعین!  آئیے سندھی سیکھیں!

سندھی لئنگویج اتھارٹی کی جانب سے سندھی کورس کے ساتھ، میں ہوں  ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

اب تک کے اسباق میں ہم نے سندھی زبان سیکھنے  کے لئے  بنیادی اصول آپ کو بتائے ہیں۔  مختلف زمانوں میں جملوں کی ساخت بتانے کے علاوہ ہم نے آپکو سندھی میں زمانہ ماضی اور زمانہ مستقبل میں ضمیری نشانیوں یعنی Pronominal Suffixes  کا استعمال بتایا، جو کہ سندھی زبان کی اپنی خصوصیت ہے۔ اب میں آپکو سب سے مشکل مرحلے  کی طرف لاتی ہوں جو ہے سندھی کی مخصوص آوازیں۔ابتدا میں میں نے آپ سے کہا تھا کہ آپ پہلے زبان سیکھ لیں اس کے بعد ہم ان آوازوں کو سیکھیں گے۔

سندھی میں سات آوازیں ایسی ہوتی ہیں، جو  ان لوگوں کے لئے ادا کرنا  ذرا سا مشکل ہوتی ہیں، جنہوں نے سندھی بچپن میں نہ سیکھی ہو یا جن کی مادری زبان سندھی نہ ہو۔ وہ آوازیں ہیں:  ٻ، ڏ، ڄ، ڃ، ڳ،ڱ، ڻ ۔ اب میں ان کے کچھ الفاظ آپکو بتاتی ہوں۔

پہلی آواز ہے: 'ٻ'

ٻ۔  تڦڎۑ،  تڵۑ،  تإڎڷێڼ  (ٻڪري،  ٻلي،  ٻارنهن)

جب آپ  ’ٻ‘  کہنا چاہتے ہیں تو آواز آتی ہے ’ب‘  کی۔ لیکن ’ب‘  بولتے وقت آپ اپنے ہونٹوں کو اندر کی طرف کھینچئے۔ جس طرح ہوا کو اندر کی طرف کھینچتے ہیں یا کوئی چیز چوستے ہیں، اسی طرح۔

          (شاگرد ’ٻ‘ ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ’ٻ۔۔۔۔ ٻ‘)

دوسری آواز ہے : 'ڏ'

ڏ-   ڏهه.  ڏيڏر،   ڏڌ،   ڏِس  (ڏهه،  ڏيڏر،  ڏي،  ڏس) (اردو کی قریبی آواز 'ڈ' کے ساتھ =  ڈھ،  ڈیڈر،  ڈے،  ڈس)

تیسری آواز ہے: 'ڄ'

ڄ-   ڄبَهه.  ڄموڼ،  ڄارۑ (ڄڀ، ڄمون، ڄاري) (اردو کی قریبی آوازجیہ= جبھَ،  جموں،  جاری)

چوتھی آواز: 'ڃ'

ع-  إّع،  ۆع،   بێع (ڀڄ) (اردو کی قریب ترين آواز نجیہ= اُنجیہ،  وَنجیہ،  بھنجیہ، ’ج‘ کی آواز کو بالکل ہلکا کریں گے)

اس کے بعد آواز ہے : 'ڳ'

ک-  کإڵێێ،  کیۆڼ،   کۆخێێ (ڳئون،  ڳوٺ) (اردو کی قریب ترین آواز گیہ= گالھ،  گئوں،  گوٹھ، ’گ‘ کی

  آواز کو بالکل ہلکا کریں گے)

ان تمام آوازوں کے ادا کرنے کا    اصول ہے کہ آپ آواز کو اندر کھینچئے۔

اس کے بعد آواز ہے: 'ڱ'

یہ بھی ’گ ‘ کی آواز ہے لیکن اسے ناک کے بولا جاتا ہے:

'ڱ'-  ښٔڪ،  ڶّڪ،  غڪۆ  (اردو کی قریب ترین آواز نگ= سِنگ،   منگِ،   چنگو)

آخری آواز ہے : 'ڻ'

ډ-   ۆڷڏڼ،  ڦێڷڏڼ، ڶڦێڷڏڼ (وڻ، ڦډ،  ڶڦډ)  (اردو کی قریب ترین آواز نڑں=  ونڑں،  کھنڑں،  مکھنڑں)

یہ ہوئی سندھی کی مخصوص آوازیں۔ان کی مزید پریکٹس اگلے سبق میں کریں گے۔ آج کے لئے اتنا ہی۔ خدا حافظ۔