السلام علیکم سامعین!

سندھی لئنگویج اتھارٹی کے تیار کردہ  سندھی زبان کے کورس کے ساتھ، میں ہوں ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

اس سے پہلے سبق میں ہم نے زمانہ حال معمولی یا مدامی میں جملے بنانا سیکھے تھے۔ مختلف ضمیروں کے ساتھ۔ مؤنث کے جملے ایک بار دہرالیتے ہیں۔جو کہ ہم نے پچھلے سبق میں سیکھے تھے۔حسن آپ ضمیر متکلم کے جملے دہرائیے۔

حسن: ماں اٹھیں وگے(وڳي) مانی کھائیندی آہیاں۔      میں آٹھ بجے کھانا کھاتی ہوں (یا کھایا کرتی ہوں)

ماں شام جو ٹیوشن لائے ویندی آہیاں۔            میں شام کو ٹیوشن کے لئے جاتی ہوں (یا جایا کرتی ہوں)

استاد:   اسماء آپ ان کو دہرائیں پھر ضمیر حاضر کے جملے بنائیں۔

(اسماء دہرائیں گی)

اسماء:   توں اجکلھ(اڄڪلهه) کتھے رہندی آہیں؟          تم آجکل کہاں رہتی ہو؟

توں اداس چھو تھیندی آہیں؟                     تم اداس  کیوں ہوتی ہو؟

استاد:   حسن آپ دہرائیں اور پھر نئے جملے ضمیر غائب کے ساتھ بنائیں۔

 (حسن دہرائیں گے)

حسن: وہ  ہمیشہ ہی فیل ہوتی ہے۔       ہوءَ ہمیشہ ئی فیل تھیندی آہے۔

سلمیٰ ہمیشہ سچ بولتی ہے۔ سلمی ہمیشہ سچ گالھائیندی آہے۔ (’کإڵێإیۑڷڈۑ‘۔ سندھی کی مخصوص آواز ’ک‘)

(اسماء دہرائیں گی)

استاد:   یہ تو ہوئے مذکر مؤنث کے جملے واحد صورت میں جو ہم نے پچھلے چند اسباق میں سیکھے ہیں۔ اب میں چاہوں گی کہ آپ دونوں مل کر تمام جملوں کو ایک ساتھ دہرائیے۔ تاکہ مذکر اور مؤنث میں جو فرق ہے اس کا پتہ  چلے۔ حسن آپ مذکر کے جملے بولئے گا اور اسماء آپ مؤنث کے جملے بولئے گا۔

حسن:  ماں روزانو اسکول بس میں ویندو آہیاں۔           میں روزانہ اسکول بس میں جاتا ہوں (یا جایا کرتا ہوں)

اسماء:   ماں روز رات جو واک کندی آہیاں۔              میں روز رات کو واک کرتی ہوں (یا کیا کرتی ہوں)

اسماء:   حسن توں رات جو عموماً چانور کھائیندو آہیں۔        حسن تم رات کو عموماً چاول کھاتے ہو۔

حسن: اسماء     توں صبح جو اٹھیں وگے اسکول ویندی آہیں۔     اسماء! تم صبح کو آٹھ بجے اسکول جاتی ہو۔

(’ۆکۑ‘۔سندھی کی مخصوص آواز ’ک‘)

(اسماء دہرائیں گے)

ضمیر غائب:

اسماء:   وہ  ہرسال گرمیوں میں مری  جاتا ہے۔           ہو  ہرسال گرمیوں میں مری  ویندو آہے (’ڧڎڶۑڷ‘ کہیں گے)

حسن: وہ  ہمیشہ کلاس میں فرسٹ آتی ہے۔               ہوء  ہمیشہ کلاس میں فرسٹ ایندی آہے۔

(اسماء  دہرائیں گی)

استاد:   ٹھیک ہے۔ سامعین اس کے ساتھ ہی آج کا سبق ختم ہوا۔ اگلے سبق میں ہم اسی زمانے میں جمع کے جملے بنانا سیکھیں گے۔  اب اجازت دیجئے،  خداحافظ۔