السلام علیکم سامعین

سندھی لئنگویج اتھارٹی کے تیارکردہ پروگرام ’آئیے سندھی سیکھیں‘ کے ساتھ،  میں ہوں ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

 آجکل ہم زمانہ حال معمولی یعنی معمول کے کاموں کے بارے میں استعمال ہونے والے فعلوں کے جملے بنانا سیکھ رہے ہیں۔ اب تک ہم نے واحد میں مذکر مؤنث کے جملے بنانا سیکھے ہیں۔ آج ان کو دہرا کر پھر جمع کے جملے بنائیں گے۔  آپ دونوں ہر ضمیر کے ساتھ ایک ایک جملہ دہرائیے۔

اسماء: میں آٹھ بجے کھانا کھاتی ہوں (یا کھایا کرتی ہوں)

ماں اٹھیں بجے مانی کھائیندی آہیاں      (’وگے‘ (وڳي)کے علاوہ ’بجے‘ بھی کہتے ہیں)

تم کس سے ٹیوشن لیتی ہو؟

توں کنہں کھاں ٹیوشن وٹھندی آہیں؟   (کس سے= کنہں کھاں)

وہ  روز  اپنا  ہوم ورک کرتی ہے

ہوءَ  روز  پنہں جو ہوم ورک کندی آہے (اپنا=  پنہں جو)

استاد: یہ تو ہوئے مؤنث کے جملے۔ اب مذکر کے جملے آپ کس طرح بولیں گے حسن!

حسن: میں صبح کو چھ بجے اٹھتا ہوں

ماں صبح جو چھہہ وگے اتھندو آہیاں

(سندھی میں ’چھ وگے‘ کے بجائے ’چھہیں وگے‘ (ڇهين وڳي) کہنا درست ہوگا)

تم رات کو نو بجے سوتے ہو

توں رات جو نو وگے سمھندو آہیں (یہاں بھی سندھی میں’ نویں وگے‘(نوين وڳي)  ہوگا)

وہ  روز میرے گھر آتا ہے۔

ہور وز مُنہں جے  گھر ایندو آہے۔     (میرے= مُنہں جے)

(اسماء دہرائیں گی)

استاد: اب ہم ان جملوں کو جمع میں تبدیل کرنا سیکھیں گے۔

ضمیرِ متکلم:

اسماء:  ہم آٹھ بجے کھانا کھاتے ہیں (یا کھایا کرتے ہیں)

اساں اٹھیں وگے مانی کھائیندا  آہیوں (’کھائیندو آہیاں‘ سے ’کھائیندا  آہیوں‘  ہوا)

ضمیرِ  حاضر:

حسن: آپ صبح کو چھہ بجے اٹھتے ہیں۔

توھاں صبح جو چھہیں وگے(وڳي) اتھندا  آہیو (’اتھندو آہیں‘ سے ’اتھندا  آہیو‘  ہوا)

اسماء:  وہ روز میرے گھر آتے ہیں

ہو روز مُنہں جے گھر ایندا  آہن (’ایندو آہے‘ سے’ ایندا  آہن‘  ہوا)

استاد: اب ان ہی جملوں کو مؤنث میں تبدیل کرتے ہیں۔

ہم آٹھ بجے کھانا کھاتی ہیں۔

اسیں اٹھیں وگے(وڳي) مانی کھائیندیوں آہیوں (’کھائیندی آہیاں‘ جمع میں ’کھائیندیوں آہیوں‘  ہوگا)

آپ شام کو کیا کرتی ہیں؟              توھاں شام جو چھا کندیوں آہیو؟

وہ کونسا کام کرتی ہیں؟          ہو کھڑو کم کندیوں آہن؟

استاد:  اب آپ دونوں ان جملوں کو دہرائیں۔

(جملے دہرائے جائیں گے)

استاد: ٹھیک ہے۔ یہ ہوئے زمانہ حال معمولی/ مدامی کے جملے جو مختلف ضمیروں کے ساتھ جمع میں بنائے گئے۔ پہلے ہم نے مذکر کے جملے بنائے پھر مؤنث کے۔ اس کے ساتھ ہی آج کا سبق ختم کرتے ہیں۔اجازت دیجئے۔ خداحافظ۔