السلام علیکم سامعین!

سندھی لئنگویج اتھارٹی کے تیارکردہ پروگرام ’آئیے سندھی سیکھیں‘ کے ساتھ، میں ہوں ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

گذشتہ سبق میں میں نے آپ کو زمانہ ماضی میں جملے بنانا سکھائے۔ سب سے پہلے ہم نے فعل متعدی یعنی Transitive verb کے جملےبنائے، جن میں اردو میں علامتِ فاعل 'نے' استعمال ہوتی ہے اور یوں فاعل یا subject ’میں‘ کے بجائے ’میں نے‘ بنتا ہے۔’تم ‘ کے بجائے’ تم نے‘ اور ’وہ‘ کے بجائے ’اس نے‘ بنتا ہے۔  ان کے متبادل سندھی کے مخصوص ضمیر ہیں: ’موں‘، ’تو‘، ’ہن‘ یا ’ہِن‘۔ چند جملے جو پچھلے سبق میں ہم نے بنائے تھے ان کو دہراکر پھر آگے بڑھتے ہیں۔ اسماء! آپ پچھلے سبق کے جملے دہرائیے۔

اسماء:   میں نے سبق پڑھا۔      موں سبق پڑھیو۔

تم نے سبق پڑھا۔        تو سبق پڑھیو۔

اس نے سبق پڑھا۔      ہنَ سبق پڑھیو۔

استاد:   حسن آپ ان کو دہرائیے اور پھر کچھ نئے جملے بھی بناکر بتائیے۔

(حسن جملے دہرائیں گے)

استاد:   حسن! اب آپ کچھ اور فعل استعمال کرکے مجھے جملہ  بناکر بتائیے۔

حسن: میں نے آم کھایا۔        موں انب کھادھو۔

تم نے خط لکھا۔  تو  خط لکھیو۔

اس نے شیر مارا۔        ہن شینہں ماریو۔

(اسماء تمام جملےدہرائیں گی)

استاد:   اِن جملوں میں آپ نے دیکھا کہ فاعل یعنی ضمیر کی مذکر اور مؤنث صورتوں میں فعل ایک جیسا رہتا ہے۔

’میں نے‘۔ ’تم نے‘،’ اس نے‘ یا سندھی کے ’موں‘، 'تو'  اور ’ہن‘  دونوں صیغوں، یعنی مذکر مؤنث کے لئے یکساں ہوتے ہیں مگر جس چیز پر فعل کا عمل ہوتا ہے اسے مفعول (object) کہتے ہیں اگر اس کا صیغہ مذکر ہوتو فعل کی صورت الگ ہوتی ہے اور اگر مؤنث ہو تو الگ ہوتی ہے۔

میں نے آم کھایا۔                موں انب ُ کھادھو       (کھایا۔ کھادھو)

میں نے روٹی کھائی۔            موں مانی کھادھی         (کھائی۔ کھادھی)

تم نے خط لکھا۔          تو خط لکھیو       (لکھا۔ لکھیو)

تم نے چٹھی لکھی۔               تو چٹھی لکھی     (لکھی۔ لکھی)

اِس نے شیر مارا۔                ہن شینہں ماریو (مارا۔ ماریو)

اِس نے بلی ماری۔                ہن بلی ماری     (ماری۔ ماری)  (سندھی کی مخصوص آواز ’ت‘)

(جملے دہرائے جائیں گے)

استاد:   ان جملوں کی جمع صورتوں میں فاعل یا ضمیر تو تبدیل ہوتے ہیں، مگر فعل کی صورت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔ مثلاً:

ہم نے آم کھایا۔         اساں انب کھادھو۔

آپ نے خط لکھا۔                توھاں خط لکھیو۔

اُنہوں نے شیر مارا۔              ہنن شینہں ماریو (اردو۔ ’اس نے‘ کی جمع ’انہوں نے‘ جبکہ ’ہن‘ کی جمع ’ہنن‘)

استاد:   اب آپ پہلے واحد اور پھر جمع کی صورت بولئے۔

اسماء:   ہم نے آم کھایا۔         اساں انبُ کھادھو۔

        ہم نے آم کھائے۔              اساں انبَ کھادھا۔

        آپ نے خط لکھا۔                توھاں خط ُ لکھیو۔

        آپ نے خط لکھے۔               توھاں خطَ  لکھیا۔

        اُنہوں نے شیر مارا۔              ہنن شینہں ماریو۔

        انہوں نے شیر مارے۔  ہنن شینہں ماریا۔

اس کے ساتھ ہی آج کا پروگرام ختم ہوا۔ انشاء اللہ پھر ملاقات ہوگی۔ خداحافظ۔