السلام علیکم سامعین!

سندھی لئنگویج اتھارٹی کی جانب سے تیارکردہ سندھی اردو   بول چال کے پروگرام کے ساتھ، میں ہوں ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

سامعین پچھلے سبق میں ہم نے آپ کو زمانہ ماضی میں فعل متعدی Transitive verb کے جملے بنانا بتائے تھے جن میں اردو میں علامت ِفاعل ’نے‘ کا استعمال ہوتا ہے۔

حسن اور اسماء آپ پچھلے سبق کے جملے دہرائیے تاکہ ہم کچھ نئی بناوٹیں سیکھیں۔

اسماء:   ہم نے ایک روٹی کھائی۔ اساں ہکَ مانی کھادھی۔

ہم نے چار روٹیاں کھائیں۔       اساں چار مانیوں کھادھیوں۔

آپ نے ایک بلی ماری۔  توھاں ہکَ  بلی ماری۔    ('ت'۔ سندھی کی مخصوص آواز)

آپ نے دو بلیاں ماریں۔ توھاں بہ بلیوں ماریوں۔ ('ت'۔ سندھی کی مخصوص آواز)

انہوں نے ایک چٹھی لکھی۔       ہنن ہکَ  چٹھی لکھی۔

انہوں نے پانچ چٹھیاں لکھیں۔  ہنن پنجَ  چٹھیوں لکھیوں۔

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   ان جملوں میں آپ نے دیکھا کہ فعل کی مطابقت مفعول کے ساتھ ہوتی ہے۔  اور مفعول مذکر ہو، مؤنث ہو، واحد ہو  یا جمع،  اس کا اثر فعل پر بھی ہوتا ہے، جبکہ فاعل کی تبدیلی کا اثر فعل پر نہیں ہوتا، اب اس اصول کے تحت آپ فعل متعدی کے ساتھ ماضی کے باقی زمانے بھی بنا سکتے ہیں۔ جیسے زمانہ ماضیِ قریب یا حال تمام، ماضیِ بعید یا ماضیِ قبل ماضی، ماضی استمراری، ماضی معمولی یا مدامی وغیرہ۔

مثلاً ماضی قریب یا حال تمام کا جملہ ہے:

میں نے کھایا ہے۔ (اس میں) ’ میں نے کھایا‘ کے بعد صرف ’ہے ‘ کا  اضافہ کیا گیا ہے۔

سندھی میں بھی اسی طرح یہ زمانہ  بنتا ہے۔

موں کھادھو آہے۔ ’موں کھادھو ‘کے بعد ’آہے‘  ڈال دیا تو زمانہ ماضی قریب یا حال تمام بنا۔

اسی طرح ’میں نے کھایا تھا‘۔ میں  ’ہے‘  کہ جگہ ’تھا‘ ڈالنے سے زمانہ ماضی بعید یا ماضی قبل ماضی بنا۔ سندھی میں بھی ’آہے‘ کی جگہ ’ہو‘ ڈالیں گے تو ہوگا ’موں کھادھو ہو‘۔ اس بناوٹ کو سامنے رکھتے ہوئے آپ مختلف ضمیروں کے ساتھ ایک ایک جملہ بنائیں۔

اسماء:   میں نے خط لکھا ہے۔     موں خط لکھیو آہے۔

میں نے خط لکھا تھا۔             موں خط لکھیو ہو۔

تم نے سیب کھایا ہے۔    تو صوف کھادھو آہے۔

تم نے سیب کھایا تھا۔     تو صوف کھادھو ہو۔

اِس نے سبق پڑھا ہے۔ ہِن سبق پڑھیو آہے۔

اُس نے سبق پڑھا تھا۔    ہن سبق پڑھیو ہو۔

(حسن ان جملوں کو دہرائیں گے)

استاد:   فاعل کے جمع میں ہونے کی صورت میں بھی فعل کی صورت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔ اس لحاظ سے کچھ  ماضی قریب یا حال تمام اور ماضی بعید یا ماضی قبل ماضی کے جملے بناتے ہیں۔

اسماء:   ہم نے شیر مارا ہے۔             اساں شینہں ماریو آہے۔

ہم نے شیر مارا تھا۔               اساں شینہں ماریو ہو۔

آپ نے اچھا کام کیا ہے۔ توھاں سٹھو کم کیو آہے۔

آپ نے اچھا کام کیا تھا۔  توھاں سٹھو کم کیو ہو۔

انہوں نے کمپیوٹر سیکھا ہے۔      ہنن کمپیوٹر سکھیو آہے۔

انہوں نے کمپیوٹر سیکھا تھا۔       ہنن کمپیوٹر سکھیو ہو۔

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   ان جملوں میں آپ نے دیکھا کہ اگر عام زمانہ ماضی کا جملہ آپ کو بنانا آتا  ہو تو ماضی کے باقی زمانوں میں صرف معاون فعل ’آہے‘ اور ’ہو‘ ملاکر آپ جملے بناسکتے ہیں۔ ان میں فاعل (subject) کے مذکر مؤنث یا واحد جمع میں ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ آج کے لئے اتنا ہی۔ آئندہ میں آپ کو کچھ اور جملے بنانا سکھاؤنگی- تب تک کے لئے اجازت۔ خداحافظ۔