السلام علیکم سامعین!

سندھی اردو  بول چال کا یہ  پروگرام سندھی لئنگویج اتھارٹی کی جانب سے پیش کیا جارہا ہے اور  میں ہوں ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

اب تک آپ نے سیکھا کہ زمانہ ماضی مطلق، ماضی قریب اور ماضی بعید میں جملے کس طرح بنتے ہیں اور فعل کی مطابقت فاعل اور مفعول سے کس طرح ہوتی ہے۔ کل کے سبق میں جو جملے بنائے تھے اسماء آپ دہرائیے۔

اسماء:   میں نے ایک روٹی کھائی ہے۔              موں ہک مانی کھادھی آہے۔

میں نے دو روٹیاں کھائی ہیں۔            موں بہ مانیوں کھادھیوں آہن۔(’ت‘۔ سندھی کی مخصوص آواز)

میں نے ایک روٹی کھائی تھی۔            موں ہک مانی کھادھی ہئی۔

میں نے دو روٹیاں کھائی تھیں۔            موں بہ مانیوں کھادھیوں ہیوں۔(’ت‘۔ سندھی کی مخصوص آواز)

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   آپ نے دیکھا کہ سندھی میں کس طرح بنیادی اور معاون فعل تبدیل ہوتے ہیں۔ چونکہ فاعل کے مختلف ضمیروں کے ساتھ فعل تبدیل ہوتے ہیں۔ اس لئے مشق کے لئے آپ خود ہی کچھ اور جملے مجھے بناکر بتائیے۔

اسماء:   تم نے اچھی تصویر بنائی ہے۔             تو سٹھی تصویر بنائی آہے۔

تم نے اچھی تصویریں بنائی ہیں۔          تو سٹھی تصویروں بنایوں آہن۔

استاد:   ’سٹھی‘ کی جمع ’سٹھیوں‘  ہوگی، کیونکہ سندھی میں صفت مؤنث ہو تو جمع میں تبدیل ہوتی ہے۔ جمع کے جملے پھر بنائیے۔

تو سٹھیوں تصویروں بنایوں آہن۔       تم نے اچھی تصویریں بنائی ہیں۔

توھاں سٹھیوں تصویروں بنایوں آہن۔   آپ نے اچھی تصویریں بنائی ہیں۔

حسن: اس نے فلم دیکھی ہے۔          ہن فلم ڈٹھی آہے۔             (’ڊ‘۔ سندھی کی مخصوص آواز)

اس نے فلمیں دیکھی ہیں۔                ہن فلموں ڈٹھیوں آہن۔       (’ڊ‘۔ سندھی کی مخصوص آواز)

 (اسماء دہرائیں گی)

استاد:   اب زمانہ ماضی بعید کے کچھ جملے جمع  اور  واحد مفعول کے ساتھ بنائیں مگر صفت کا استعمال بھی کریں تاکہ وہ بھی آپ کی سمجھ میں آجائے۔

اسماء:   تم نے بڑی تصویر بنائی تھی۔              تو وڈی تصویر بنائی ہئی۔           (سندھی کی مخصوص آواز ’ڊ‘)

آپ نے بڑی تصویریں بنائی تھیں۔       توھاں وڈیوں تصویروں بنایوں ہیوں۔    (سندھی کی مخصوص آواز ’ڊ‘)

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   اب اس بناوٹ میں آپ نے دیکھا کہ سندھی میں مؤنث کے لئے صفت بھی جمع ہوئی، موصوف بھی جمع ہوا اور بنیادی اور معاون افعال بھی۔ وڈی- وڈیوں،تصویر- تصویروں، بنائی-بنایوں، ہئی- ہیوں۔

        اس طرح زمانہ ماضی یا حال تمام Past Tense ماضی قریب، Present Perfect اور ماضی بعید/  ماضی قبل ماضی Past Perfect Tense میں جملوں کی ساخت کو دیکھا۔ امید ہے آپ کی سمجھ میں آ   گئی ہوگی۔ لیکن اگر نہیں آئی تو آپ اگر مجھ سے پوچھیں گے تو میں ضرور بتاؤں گی۔ اور  آپ مجھ سے خط لکھ کر بھی پوچھ سکتے ہیں۔ اب اجازت دیجئے، خداحافظ۔a