السلام علیکم سامعین!

سندھی لئنگویج اتھارٹی کی جانب سے تیار کردہ سندھی کورس کے ساتھ، میں ہوں ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

پچھلے سبق میں ہم نے آپ کو زمانہ ماضی میں فعل لازم یعنی Intransitive Verbs کےجملے بنانا سکھائے تھے۔ ان جملوں میں فعل کے ساتھ مختلف لاحقے لگائے جاتے ہیں۔ پہلے ہم پچھلے سبق کے جملے دہرا لیتے ہیں:

اسماء آپ بتائیے کہ ہم نے آپ کو کل کیا بتایا تھا؟

اسماء:   میں آیا ۔                ماں آیُسُ۔

میں گیا ۔                ماں ویُسُ۔

میں دوڑا ۔      ماں ڈوڑیُسُ۔

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   یہ تو ہوگئے ضمیر متکلم کے جملے۔ ضمیر حاضر کے جملے ہم نے کس طرح بنائے تھے؟

حسن آپ کو کچھ یاد ہے۔

تم آئے۔               توں آئیں۔

تم گئے۔                توں وئیں۔

تم دوڑے۔     توں ڈوڑئیں۔

تم بھاگے-      توں بھگیں۔ (مخصوص سندھی آواز ’ک‘کے ساتھ)

(اسماء دہرائیں گی)

استاد:   یہ تو ہوگئے ضمیر حاضر کے جملے۔ اب ضمیر غائب کے جملے اسماء آپ بتائیے۔

اسماء:   ہو آیو۔         وہ آیا۔         

ہو ویو۔         وہ گیا۔

ہو ڈوڑیو۔               وہ  دوڑا۔              

ہو بھگو۔                وہ  بھاگا۔       (مخصوص سندھی آواز  ’ک‘)

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   اب ان جملوں کو ہم جمع میں تبدیل کرنا سیکھتے ہیں۔

اسماء:   ہم آئے-               اساں آیاسیں۔

ہم گئے۔                اساں ویاسیں۔

ہم دوڑے۔    اساں ڈوڑیاسیں۔

ہم بھاگے۔     اساں بھگاسیں۔ (مخصوص سندھی آواز  ’ک‘)

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   ضمیر حاضر کے جملے آسان ہیں اور اصول وہی ہے جو ہم نے زمانہ حال اور دیگر زمانوں کے ساتھ سیکھا۔ یعنی 'او' کی جگہ 'آ' کی آواز آجاتی ہے، جمع میں۔ تو اس طرح اردو میں ہوتا ہے:

آپ آئے۔             توھاں آیا۔

آپ گئے۔              توھاں ویا۔

آپ دوڑے۔          توھاں ڈوڑیا۔

آپ بھاگے۔            توھاں بھگا۔ (مخصوص سندھی آواز ’ک‘)

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   اسی طرح ضمیر غائب کے جملے جب بنائیں گے تو اس میں بھی 'آیو' کی جمع 'آیا' بنائیں گے۔ باقی صورت وہ ہی رہے گی۔ جیسے:

وہ آئے۔                       ہو آیا۔

وہ گئے۔                        ہو ویا۔

وہ دوڑے۔             ہو ڈوڑیا۔

وہ بھاگے۔              ہو بھگا۔ (مخصوص سندھی آواز  ’ک‘)

(اسماء اور حسن دہرائیں گے)

استاد:           اب تک ہم نے واحد اور جمع کے مذکر ضمیروں کے ساتھ جملے بنائے اور فعل تھے لازمی فعل یعنی Intransitive Verbs۔  اور  ان کے علاوہ ہم نے یہ بھی کوشش کی کہ ہم  مختلف فعل بھی استعمال کریں تاکہ آپ کو بناوٹ سمجھنے اور یاد کرنے میں آسانی  ہو۔ اس کے ساتھ ہی آج کا سبق ختم ہوا۔ اب اجازت دیجئے۔ خدا حافظ