السلام علیکم سامعین!

سندھی لئنگویج اتھارٹی  کی جانب سے تیار کردہ سندھی کورس کے ساتھ، میں ہوں ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

پچھلے سبق میں ہم نے آپ کو زمانہ ماضی استمراری Past Continuous Tense میں فعل لازم کے جملے بنانا سکھائے تھے۔ ایک بار ان کو دہرالیتے ہیں۔ حسن! آپ مذکر کے جملے بولیئے اور اسماء آپ مؤنث کے۔

حسن: میں گھر سے آ  رہا  تھا۔           ماں گھرَ کھاں آیُسُ پئے۔

ہم گھر سے آ  رہے تھے۔         اساں گھرَ  کھاں آیاسیں پئے۔

(اسماء دہرائیں گی)

اسماء:   تم اسکول جا رہے تھے۔           توں اسکول وئیں پئے۔

آپ اسکول جار ہے تھے۔                توھاں اسکول ویا پئے۔

وہ  تیز   بھاگ  رہا تھا۔                      ہو    تیز   بھگو  پئے۔ (مخصوص سندھی آواز  ’ک‘)

وہ  تیز   بھاگ  رہے تھے۔          ہو   تیز   بھگا  پئے۔

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   اب ہم مؤنث کے جملے بنانا چاہ رہے ہیں۔ اسماء آپ کچھ نئے الفاظ ملاکر جملے بنائیے۔

اسماء:   میں پکنک سے آ رہی تھی۔        ماں پکنک کھاں آیَسِ پئے۔

ہم پکنک سے آ رہی تھیں۔                اساں پکنک کھاں آیوں سیں پئے۔

تم لاہور   جا  رہی تھیں۔            توں لاہور  وئیںءَ  پئے۔

آپ لاہور  جا  رہی تھیں۔         توھاں لاہور  ویوں پئے۔

وہ  تیز   دوڑ   رہی تھی۔                     ہوءَ   تیز   ڈوڑی پئے۔

وہ تیز   دوڑ  رہیں تھیں۔            ہو    تیز    ڈوڑیوں پئے۔

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   ان تمام جملوں میں آپ نے دیکھا کہ زمانہ ماضی کے جملوں کے آخر میں صرف 'پئے' کا معاون فعل لگانے سے زمانہ استمراری یا Continuous Tense ہو گیا۔ اسی طرح زمانہ حال میں بھی ہم نے 'پیو' لفظ ملایا تھا۔ شاید آپ کو تھوڑا سا یاد ہو۔ جیسے: ’اچاں پیو‘۔’ونجاں (وڃان)پیو‘ یعنی ’آرہا ہوں‘۔ ’جا رہا ہوں‘۔

 اب ہم زمانہ ماضی بعید یا جسے ماضی تمام (Past Perfect Tense) بھی کہتے ہیں،  اس میں جملوں کی ساخت دیکھتے ہیں۔ فعل لازم استعمال کریں گے کیونکہ اس کی بناوٹ تھوڑی سی مختلف ہوتی ہے۔

         میں آیا تھا۔                       ماں آیو ہُئسُ۔

ہم آئے تھے۔                  اساں آیا ہئاسیں۔

میں آئی تھی۔                   ماں آئی  ہُئسِ۔

ہم آئی تھیں۔                   اساں آیوں ہیوں سیں۔

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   ان میں آپ نے دیکھا کہ ضمیری لاحقہ 'س' کی جگہ تبدیل ہوگئی۔ اور یہ آخر میں ’ہو‘۔’ہئی‘۔ ’ہئا‘
 وغیرہ میں لگ گیا اور یہ الفاظ بن گئے 'ہئسُ‘۔ ’ہئسَ‘۔’ہئاسیں‘۔ ’ہیوں سیں‘۔ اب کوئی مکمل جملے بناکر بتائیے جن سے مجھے پتہ چلے کہ الفاظ کو آپ استعمال کر سکتے ہیں۔

اسماء! آپ کوئی جملہ بنائیے۔

اسماء:   میں کل کلاس میں دیر سے آئی تھی۔        ماں کلھَ کلاسَ میں دیر ساں آئی  ہُئسِ۔

حسن:  میں کل کلاس میں دیر سے آیا تھا۔  ماں کلھَ کلاس میں دیر ساں آیو  ہُئسُ۔

(اسماء دہرائیں گی)

اسماء:   ہم کل جلدی گھر گئی تھیں۔               اساں کلھَ جلدی گھر ویوں ہیوں سیں۔

ہم کل جلدی گھر گئے تھے۔              اساں کلھ جلدی گھر  ویا  ہئاسیں۔

استاد:   یہ تو ہوئے ضمیر متکلم کے جملے مذکر مؤنث واحد اور جمع میں۔ اب باقی ضمیروں کے جملے میں اگلے سبق میں آپ کو بتاؤں گی۔ آج کا سبق ختم ہوا۔ انشاء اللہ کل پھر ملیں گے۔ تب تک کے لئے اجازت۔ خدا حافظ۔