السلام علیکم سامعین!

سندھی لئنگویج اتھارٹی کی جانب سے میں ہوں ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔ سندھی اردو بول چال کے اس پروگرام میں۔

پچھلے سبق میں ہم نے آپ کو زمانہ ماضی بعید یا ماضی تمام یعنی کہPast Perfect Tense میں جملے سکھائے تھے، پہلے ان کودہراتے ہیں، پھر کچھ نئی باتیں بھی سیکھیں گے۔ کوشش کریں گے کہ کچھ الفاظ ان جملوں میں تبدیل بھی کریں۔

حسن،  آپ کو بنیادی بناوٹ تو میں نے  بتادی تھی۔ اس میں کوئی ایک آدھ لفظ  اپنی طرف سے لگا کر کچھ جملے بنا سکتے ہیں آپ؟

حسن:  میں پچھلے ہفتے  کافی بیمار تھا۔               ماں گذیل ہفتے   کافی بیمار  ہُئسُ۔

ہم پچھلے ہفتے  کافی بیمار تھے۔              اساں گذریل ہفتے  کافی بیمار  ہئاسیں۔

میں پچھلے ہفتے  کافی بیمار تھی۔             ماں گذریل ہفتے  کافی بیمار  ہئَسِ۔

ہم پچھلے ہفتے  کافی بیمار تھیں۔             اساں گذریل ہفتے  کافی بیمار ہیوںسیں۔

(اسماء دہرائیں گی)

استاد:   اب ضمیر حاضر کے جملے حسن آپ دہرائیے۔

حسن:  تم کراچی میں کہاں جاکر رہے تھے؟       توں کراچیءَ میں کتھے ونجی رہیو ہئیں؟ (’ وڃي‘مخصوص سندھی آواز  ’ع‘)

 آپ کراچی میں کہاں جاکر رہے تھے؟     توھاں کراچیءَ میں کتھے ونجی رہیا ہئا؟ (’ وڃي‘مخصوص سندھی آواز  ’ع‘)

تم کراچی میں کہاں جاکر رہی تھیں؟       توں کراچیءَ میں کتھے ونجی رہی ہئیںءَ؟(’ وڃي‘مخصوص سندھی آواز  ’ع‘)

آپ کراچی میں کہاں جاکر رہی تھیں؟         توھاں کراچیءَ میں کتھے ونجی رہیوں ہیوں؟(’وڃي‘مخصوص سندھی آواز  ’ع‘)

(اسماء دہرائیں گی)

استاد:   اب ہم تیسرے ضمیر کی طرف آتے ہیں۔ وہ ہے ضمیر غائب۔ پہلے آپ بتائیے اسماء۔

اسماء:   وہ لطیفے پر بہت ہنسا تھا۔                     ہو لطیفے تے ڈاڈھو کھلیو ہو۔(’ڏاڍو‘مخصوص سندھی آواز  ’ڊ‘)

استاد:   اب جمع میں کیا کہیں گے۔

اسماء:   وہ لطیفے پر بہت ہنسے تھے۔                 ہو لطیفے تے ڈاڈھو کھلیا  ہئا۔ (مخصوص سندھی آواز  ’ڊ‘)

وہ لطیفے پر بہت ہنسی تھی۔                 ہوءَ لطیفے تے ڈاڈھو کھلی ہئی۔(مخصوص سندھی آواز  ’ڊ‘)

وہ لطیفے پر بہت ہنسی تھیں۔                        ہو لطیفے تے ڈاڈھو کھلیوں ہیوں۔(مخصوص سندھی آواز  ’ڊ‘)

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   تو اس طرح آپ نے تینوں ضمیروں کے ساتھ جملے بنائے اور اس کے علاوہ پچھلے اسباق میں بھی میں نے آپ کو کئی باتیں بتائی تھیں،  زمانہ حال اورر اس کی مختلف قسموں کے جملے بنائے تھے۔ اس کے بعد زمانہ ماضی کی اقسام کے اندر بھی فعل کی گردان دیکھی تھی۔ اب یہ آپ کا کام ہے کہ نئے نئے الفاظ سیکھ کر آپ جملے بنائیں۔ آپ نئے الفاظ ڈکشنری میں دیکھ کر نئے نئے جملے بنانے کی کوشش کریں۔ اس طرح آپ کی مشق بھی ہوجائے گی اور آپ اپنی طرف سے بات بھی کر سکیں گے۔ آج کا سبق یہیں ختم کرتے ہیں۔ خدا حافظ۔