السلام علیکم سامعین!

سندھی اردو بول چال کے پروگرام کے ساتھ، میں ہوں ڈاکٹر فہمیدہ حسین۔

یہ پروگرام آپ کے لئے سندھی لئنگویج اتھارٹی کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے۔

پچھلے سبق میں ہم نے آپ کو زمانہ مستقبل کے جملے بنانا سکھائے تھے۔ اس کے علاوہ میں نے آپ سے یہ بھی کہا تھا کہ کچھ رشتیداروں یا رشتوں وغیرہ کے نام بھی یاد کرکے آئیے گا اور یہ چیزیں آپ کو کسی ڈکشنری یا لغت میں ملیں گی۔ پہلے آپ پچھلے سبق کے کچھ جملے دہرائیے تاکہ پھر نئی چیزوں کی طرف چلیں۔  اسماء آپ بتائیے۔

اسماء:   کل ہم دونوں کراچی جائیں گے۔  سبھانڑیں اساں بئی کراچیءَ وینداسیں۔ (سندھی کی مخصوص آواز ’ٻ‘)

حسن! تم وہاں کیا کروگے؟              حسن! توں اُتے  چھا   کندیں؟

میں تو   وہاں  چاچا    چاچی سے ملوں گا۔       ماں تہ اُتے چاچا    چاچیءَ ساں ملندُسُ۔

مگر چھوٹا  بھائی ماما    مامی کے گھر  جائے گا۔    پر  ننڈھڑو  بھاءُ  ماما    مامیءَ جے گھر   ویندو۔

استاد:   ان جملوں میں آپ نے تینوں ضمیر استعمال کئے ہیں۔ ’میں‘، ’ہم‘، ’تم‘  اور کسی کا نام یعنی ضمیر غائب (Third Person Pronoun) اور زمانہ ہے زمانہ مستقبل۔ مستقبل کا ایک زمانہ استمراری بھی ہوتا ہے، جسے Future Continuous Tense کہتے  ہیں۔اس حوالے سے ایک اور چیز بھی بتاؤں کہ ایک اور زمانہ بھی ہوتا ہے جو میں نے 'حال' اور 'ماضی' میں بھی آپ کو بتایا تھا، زمانہ حال مدامی، زمانہ ماضی مدامی۔  جو مسلسل/ مستقل کام ہوتا ہو اور عادت پڑجائے اس کی۔ جیسے 'عموماً 'کہتے ہیں۔ اس طرح کے الفاظ کے ساتھ تو اُس کو 'مدامی زمانہ' کہتے ہیں۔ ان تینوں میں بہت کم فرق ہوتا ہے۔ اس لئے کچھ جملے میں آپ کو بتا دیتی ہوں، مثلاً آئندہ کے لئے کہنا ہو 'میں آتا رہوں گا' تو سندھی میں دو صورتیں ہیں دونوں ہی استعمال کی جا سکتی ہیں،’ ماں ایندو رہندُس‘ يا  ’ ماں ایندُس پیو‘۔ آپ دہرائیے اسماء!

اسماء:   ماں ایندو  رہندسُ۔                                ماں ایندس   پیو۔ (میں آتا رہوں گا)

اسیں ایندا  رہنداسیں۔                  اسیں اینداسیں پیا۔ (ہم آتے رہیں گے)

(حسن دہرائیں گے)

استاد:   ضمیر حاضر کے جملے اس طرح بنیں گے۔

تم آتے رہو گے۔                                توں ایندو  رہندیں۔ توں ایندیں   پیو۔

آپ آتے رہیں گے۔                    توھاں ایندا  رہندا۔ توھاں  ایندا    پیا۔

(حسن اور اسماء دہرائیں گے)

استاد:   اس کے بعد ضمیر غائب کو لیتے ہیں۔

وہ  آتا  رہے گا۔          ہو  ایندو  رہندو   یا       ہو   ایندو     پیو۔

وہ  آتے رہیں گے۔               ہو  ایندا  رہندا  یا       ہو   ایندا    پیا۔

          اس کے ساتھ ہی آج کا سبق ختم ہوا۔ کل پھر ملیں گے۔ تب تک کے لئے اجازت۔ خدا حافظ۔